پنجگور اور پروم میں بارڈر کی بندش خلاف شہری سراپا احتجاج

پنجگور( اسٹاف رپورٹرزسے ) گولڈسمتھ بارڈر بندش خلاف پروم میں جائین، جیرک کے مقام پر اور پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی دفتر کے سامنے سول سوسائٹی عوام اور زمیاد مالکان اور ڈرائیور سراپا احتجاج بن گئے ۔
انہوں نےکہا کہ دو مہینے سے بارڈر کو بند کردیا گیا ہے ، زمیاد پر تیل کا کاروبار کرنے والے نان شبینہ کا محتاج ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ہمیں اور اور ریلیف نہیں دیے سکتی تو انھیں حق نہیں ہے کہ وہ ہمارے چولھے گل کردیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب مزید جیرک بارڈر کو بند نہیں کیا جائے ہمارے معاشی حالات بہت خراب ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اگر بارڈر نہیں کھولا گیا تو ہم حکومت کے خلاف مزید سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post