گڈانی ۔خواتین نے گڈانی موڑ پر کراچی ، بلوچستان شاہراہ بلاک کردی

حب چوکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ، ویب ڈیسک )گڈانی کی رہائشی مشہور و معروف سوشل ورکر لعل بی بی بلوچ کہ قیادت میں خواتین سراپا احتجاج بن کر گڈانی موڑ پر کراچی سے اندرونی بلوچستان جانے والی شاہراہ کو ٹریفک کیلے دھرنا دیکر بند کردیا ہے ۔ مظاہرین کا کہناہے کہ گزشتہ روز گذانی شپ بریکرز کی جانب سے راشن تقسیم کے نام پر ہماری خواتین و حضرات کی تزلیل کی گئی ہے ۔ اس موقع پر لعل بی بی بلوچ نے کہاہے کہ گڈانی شپ بریکرز نے ٹوکن سسٹم پر راشن کی پرچیاں بناکر ہمارے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا ۔ جبکہ دوسری جانب چند نا سمجھ شپ بریکرز نے علاقہ مکینوں کی دل آزاری کرکے اپنے من پسند افراد کو چھپکے سے راش کی گاڑیاں فرائم کیں ۔ انھوں نے کہاکہ افسوس کا مقام یہ کہ تپتی دھوپ میں ہماری عزت دار خواتین اور مرد زلیل و خوار ہوئے مگر انھیں ان پر توڑی رحم نہیں آئی ۔ انھوں نے کہاکہ گڈانی شپ بریکرز کے اس نا روا سلوک اور عوام کی زلیل کرنے کے عمل خلاف خواتین حضرات روڈ بند کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post