ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ بگٹی کے درجنوں دیہاتوں لوپ،مرو ،پھیلاوغ اور سیاہ آف سمیت اکثر علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی گائے اور جانور لمپی اسکن و دیگر پراسرار وباء پھیلنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
جبکہ ہزاروں مال مویشی اس وبائی مرض سے متاثرہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ حیوانات اس وباء کی روک تھام کیلے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھانے کیلے سنجیدہ نہیں ہیں ، اگر حالات یہی رہے تو اور بھی ہزاروں مال مویشی ھلاک ہوجائیں گے ۔
آپ کو علم ہے ان علاقہ مکینوں کا زریعہ معاش گلہ بانی ہے ۔ اگر اس وباء کو نہیں روکا گیا ، مال مویشیوں کے ھلاک ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین بھی فاقہ کشی کا شکار ہونگے ۔ کیوں کہ ان کا زریعہ معاش گلہ بانی ہے ۔
