کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ، باخبر ذدائع) تربت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان طالب علم کے لواحقین نے انکے گمشدگی کے بارے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بیان جاری کی ہے کہ 11 اگست 2022 ء کی رات 9 بجے جوسک کی فٹبال گراؤنڈ کی مقام پر سیکیورٹی فورسز کی چھ گاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مار کر نوعمر فرسٹ ایئر طالب کے علم یوسف نثار کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ اگر یوسف نثار کسی قسم کے جرم میں ملوث ہیں تو اس ملک کی قانون کے مطابق منظر عام پر لے آئیں عدالت میں پیش کرکے مقدمہ چلائیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم اپنے علاقے تربت شہر میں آباواجداد رہ رہے ہیں اور ییاں کاروباری، سیاسی و سماجی فلائی کاموں میں مصروف عمل ہیں ۔ اپنے بچے کی اس طرح جدائی سہہ نہیں پاتے ، اور پچھلے ایک ہفتہ سے ہم ذہنی اذیتوں میں مبتلا ہیں ،ہماری سیاسی و سماجی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔
انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان طالب علم کے غیر قانونی حراست میں لئے جانے اور گمشدگی کا نوٹس لیں ۔
