وڈھ 5افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ،اسسٹنٹ کمشنر بے بس

خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ) وڈھ آڑینجی ہنامی بھینٹ سیلوڈن پورالی ندی میں ایک ہی فیملی کے 5 افراد پھس گئے ہیں ۔ جس میں 2 بچے دو خواتین ایک مرد شامل ہیں ۔ دوسری جانب بارش کا سلسلہ بھی سے تیز جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے مزید پانی کا ریلہ ندی میں داخل ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ لیویز ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں ، مگر زمینی راستے سے کوئی ریسکیوممکن نہ ہونے کے برابر ہے ، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے علاوہ کوئی ریسکیو ممکن نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیاہے کہ حکومت کی جانب سے فوج کی جعلی مقابلوں میں لوگوں کو مارنے کیلے دس، دس ہیلی کاپٹر اڑانے میں کبھی دیر نہیں لگتی ، جب کسی کی جان بچانی ہو تو وہ غائب ہیں ۔ آپ کو علم ہے گذشتہ ماہ لسبیلہ میں 150 افراد پر مشتمل ایک دیہات کے لوگ چار دن تک سیلابی پانی کے اندر پھنسے ہوئے تھے مگر انھیں ہیلی کاپٹر زریعے ریسکیو نہیں کیاگیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post