پشاور (ویب ڈیسک ) پشاور تھانہ دادذئی کے حدود میوڑہ کلے میں غیرت کے نام پر ملزمان فائرنگ سے تین خواتین ھلاک ہوگئیں ۔
یاسین ولد ہدایت نامی شخص نے تھانہ داد زئی پولیس کو رپورٹ کی ہے کہ اس کے بیٹے امجد نے اپنے دیگر ساتھیوں فرہاد ولد ہدایت،گل شیرسید رحمان اور کامران کے ہمراہ اراضیات بابوزئی میں اپنی دو بہنوں مسماة (ب) و مسماة (آ) دختران یاسین اور ان کی سہیلی مسماة(ا) دختر ہدایت اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے وجہ عناد غیرت کا بتایا گیا ہے ۔
