سر بندن گراب کی خواتین نے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا

گوادر(نامہ نگار ) سربندن گراب کی خواتین نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاََ کوسٹل ہائیوے بند کردیا ٹریفک معطل ۔روڈ بلاک کرنے کے دوران احتجاجی خواتین پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کرنے کی کوشش پولیس کی بھاری نفری پہنچ گیا۔ خواتین نے کوسٹل ہائی وے مکمل طور بند کرکے احتجاج شروع کی ہے۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکریٹری برائے ماھیگیری آدم قادر بخش نے خواتین پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ایک جانب پانی بند کرکے یزیدیت کی جارہی ہے تو دوسری جانب احتجاج پر خواتین پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں۔انہوں نے پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post