پشین : بوستان کے علاقے کلی پوٹی ناصران میں گزشتہ شب گھریلوں رنجش کی بناء پر بخت محمد نورزئی نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے فدا محمد کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو کوئٹہ منتقل کردیا۔ لیویز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سسر کا بہو کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔ اس ضمن میں مزید تفتیش بوستان لیویز کررہی ہے