،آواران ،خضدار گریشہ
رزک کلی عبدالرحمان کلی نور محمد پالیاز کلی محمد گل رزک کلی مصطفے کلی جمعہ رزک کلی محمد عیسی گریشہ اور آواران میں گزشتہ روز طوفانی بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں زمینداراوں کی کھیتوں کی بندات اور واٹرسپلائی سکیمات تباہ ہوچکے ہیں اور بہت سے لوگوں کی مال مویشیان بارش کی پانی اور تیز ہواوں کی وجہ سے مرچکے ہیں گھروں اور مسجدوں کی چھتوں کو گرا دیا اور لوگ کھلے آسمان میں اس گرمی کا دن گزار رہے ہیں زمینداروں کی کھیت اور بندات ٹوٹ چکے ہیں ۔
آواران کے متاثرین
علاقہ مکینوں نے حکومت بلوچستان سے ہنگامی بنیادو پر اپیل کی ہیے کہ پی ڈی ایم کی طرف سے جلد از جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ اور سروے کرکے متاثرہ خاندانوں اور ان زمینداروں کی ساتھ ہر طرح کا تعاو ن
کریں جو ان کا بنیادی حق ہے ۔