دکی (نامہ نگار ) دمڑ کول کانٹہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت علی محمد ولد ندا محمد قوم شادیزئی ناصر کے نام سے ہوگئی۔نعش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقع لین دین کے تنازعے پر پیش آیا ہے