نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ 40 افراد لاپتا ہیں۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جہاں ملبے سے اب تک 25 لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم 40 افراد کا سراغ تاحال نہیں لگایا جاسکا۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز اور ڈیزاسٹر ریلیف کی ٹیموں کی جانب سے منی پور میں ریلوے کے تعمیراتی کیمپ میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ متاثرین میں اکثر سرحدی فوج کے سپاہیوں کی ہیں جو ریلوے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ملبے سے اب تک 18 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید 12 اہلکار اور 26 شہری لاپتا ہیں۔ منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے جائے وقوع پر صورت حال اب بھی تشویش ناک ہے جہاں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ بھارت کی دور دراز ریاست میں حالیہ ہفتوں کے دوران شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈ اور سیلابی صورت حال ہے
لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی، 40 افراد لاپتا
byBalichistan'sToday
-
0