مستونگ ( اسٹاف رپورٹرز سے )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کے زیر اہتمام مستونگ میں ایک روزہ ”ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اینڈ پولیٹیکل فیسٹیول“ بیادِ شھید چیئرمین منظور بلوچ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ۔
جس کے انتظامات کے فرائض مستونگ زون جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض باقر بلوچ، شہلا منظور بلوچ اور صائمہ عزیز نے مشترکہ طور پر سر انجام دیئے ۔
تقریب میں میں چیئرمین بی ایس او اراکین بلوچستان اسمبلی، ڈگری کالج مستونگ کے پروفیسرز، سیاسی رہنماؤں، خواتین ایکٹیوسٹس، اساتذہ اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کرکے خطاب کیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اور پولیٹیکل فیسٹیول کا باقائدہ افتتاح ڈگری کالج کے پروفسر صالح محمد شاد صاحب، چئیرمین بی ایس او جہانگیر منظور بلوچ، بی این پی کے سابقہ مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالرحمان خواجہ خیل اور بی این پی کے رکن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔
افتتاحی تقریب سے چئیرمین بی ایس او جہانگیر منظور بلوچ، ڈگری کالج مستونگ کے پروفیسر صالح محمد شاد، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ اور بی ایس او مستونگ زون کے اسرار بلوچ نے خطاب کرکے فیسٹیول کے مقاصد اور اہمیت پر گفتگو کی۔
فیسٹیول میں تعلیم پر عالمگیریت کے اثرات کے موضوع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد ہوا جس میں ناظم کے فرائض فہد آصف بلوچ نے سر انجام دیئے ،جس کے پینلسٹس سابقہ پرنسپل ایلمینٹری کالج مستونگ میر عبد الطیف بنگلزئی بلوچ، حرا اسکول کے بانی عبدلعابد ، پرنسپل ڈگری کالج خضدار ڈاکٹر سلیم جاوید اور پروفیسر قدیر تھے۔
جبکہ دوسرے پینل ڈسکیشن میں (National Question of Balochistan) کے موضوع پر گفتگو ہوا۔ جس میں ناظم کے فرائض بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن سید عدنان شاہ بلوچ نے سر انجام دیئے ، جبکہ مہمان اسپیکرز میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر محمّدشئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ایم پی اے خاران ثناء بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ شامل تھے۔
فیسٹیول میں 'نوجوانوں کی قیادت اور ان کی ذمہ داریاں' کے موضوع پر بھی پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ناظم کے فرائض عاطف بلوچ نے سر انجام دیئے جس میں بی ایس او (پجار) کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ، پروفیسر جیئند بلوچ ، بی این پی کے رہنما میر سراج بلوچ اور نوجوان رہنما میر بالاچ خان نے اظہار خیال کیا۔
خواتین کے تعلیمی، سیاسی اور ثقافتی کردار کے حوالے سے کانفرنس میں پینل ڈسکشن کا اہتمام ہوا، جس میں ناظم کے فرائض ڈاکٹر محسن جمیل نے سر انجام دیئے ، جس سے بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین جمیلہ بلوچ اسماء منظور بلوچ بی این پی کے رہنما ایڈووکیٹ فریدہ بلوچ اور یوتھ ایکٹیوسٹ نمرہ بلوچ نے اظہار خیال کیا۔
تقریب میں بی ایس او کے ایکس کیڈرز سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں طلباء تنظیموں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اور پولیٹیکل فیسٹیول کے آخر میں مہمانوں کو تنظیم کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کیئے گئے اور مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں ناظم کے فرائض باقر بلوچ نے سر انجام دیئے جسکی صدارت حاجی شاہ بیگ شیدا نے کی جبکہ عبد الطیف مہمان خاص تھے۔
مشاعرے سے براہوئی زبان کے نامور شعراء حمید عزیز آبادی، فیض بولانی، سید غریب شاہ، اور طاہر الزمان نے اپنے کلام پڑھ کر سنائے۔ ایک روزہ فیسٹیول میں تنظیم کے ”علم ئنا چراغ“ تحریک کے تحت بک اسٹال کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، جبکہ گرلز ڈگری کالج اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے اپنے آرٹس کی نمائش بھی کی اس کے ساتھ ساتھ پینٹنگز اور فوٹوگرافی کی بھی نمائش کی گئی۔