کوئٹہ ،وندر ،مستونگ فائرنگ اور حادثہ دوخواتین سمیت پانچ افراد ھلاک پانچ ز خمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) کوئٹہ پودگلی چوک میں واقعہ ایک گھر میں گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ میتیں ایدھی ایمبولینسیز کے ذریعے ہسپتال منتقل کی گئیں۔ جبکہ کوئٹہ جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان آزاد خان ولد بگو خان کو قتل ہوا ۔ ملزمان واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ وندر واقعے میں ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر ھلاک ہوگئے ۔ جن کی نعشیں نکال دیئے گئے ہیں ۔ مستونگ سے اطلاع ہے گھریلو رنجش، لاٹھی و چھری کے وار سے بچوں، خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ لواحقین کے مطابق ماموں نے اپنے دیگر بھائیوں کے ساتھ مل معمولی تکرار پر اپنے بہنوئی کے گھر واقعہ شاہی باغ روڈ کے رہائشی غلام مصطفی کے گھر میں گھس کر لاٹھیوں اور چھریوں سے حملہ کردیا ۔ جس سے گھر میں موجود مرد، خواتین اور بچے شدید زخمی ہوئے۔ سٹی پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ اور ملزموں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کرلیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post