تمپ شھریوں کا کلات پر قائم ایف سی چیک پوسٹ ہٹانے کا مطالبہ

کیچ ( اسٹاف رپورٹر ) تمپ میں دو دن قبل ایف سی کی جانب سے مارٹر گولہ داغنے دوران زخمی ہونے والے موسی جاسم کی خاندان نے علاقے کی عوام کے ساتھ مل کر اتوار کو دوسرے روز بھی احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز ہائی سکول چوک تمپ سے کیا گیا جو تمپ مین بازار سے ہوتا ہوا لیڈیز مارکیٹ تک پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرہ کے وقت تمپ مین بازار جزوی طور پر بند رہا۔ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے ایف سی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورس کی تمپ قلعہ چک پوسٹ کو ہٹائے جانےکا مطالبہ کیا ، اور کہاکہ اس چیک پوسٹ سے آبادی کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آبادی پر راکٹ اور مارٹر گولہ اندھا دھند فائرنگ کی روک تھام کرکے موسی جاسم کی خاندان کو انصاف دیکر بلوچ روایتوں کی پاسداری کی جائے۔ مظاہرین نے بعد میں پولیس تھانہ تمپ کے سامنے پہنچ کر وہاں بھی احتجاج کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او اور تحصیل دار تمپ نے مظاہرین سے مزاکرات کرکے انکے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔ جس کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post