گارڈ نے گولی مار کر خودکشی کرلی، گھر سے جھلسی ہوئی لاش ملی

کراچی (نامہ نگار ) سائٹ ایریا میں سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی جبکہ شیرین جناح کالونی میں گھر سے جھلسی ہوئی لاش ملی۔ واقعات کے مطابق سائٹ ایریا میٹروول بھاوانی چالی کے قریب کمپنی میں 45 سالہ سیکورٹی گارڈ نذیر ولد عبدالمجید نے گولی مار کر خودکشی کرلی، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس وجوہات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔ دریں اثناء کلفٹن شیریں جناح کالونی ٹاپو کے قریب گھر سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی جو جناح اسپتال لائی گئی

Post a Comment

Previous Post Next Post