کراچی مختلف واقعات، 3 افراد قتل، مختلف علاقوں میں 5 افراد کو گولیوں کا نشانہ بنا دیاگیا

کراچی (نامہ نگار ) پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ کرکے ضعیف العمر شخص اور نوجوان کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود میں قصبہ موڑ پر اٹک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 60سالہ اور 20سالہ اشخاص جاں بحق جبکہ 23سالہ وقاص ولد افضل شدید زخمی ہوگیا ، ہلاک شدگان اور زخمی نوجوان کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، پولیس فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ قبل ازیں کورنگی غوث پاک روڈ فاران اسکول کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 27 سالہ دانش ولد زاہدجاں بحق ہوا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔ نیو کراچی خیام اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 42سالہ احمد ولد صحبت خان ۔سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے نادرن بائی پاس ٹول پلازہ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے حدیث ولد علی نواز ۔ تھانہ صدر کے علاقے میں زاہد نہاری کے قریب فائرنگ سے 17سالہ علی احمد ولدوکیل احمد ۔ سچل کے علاقے الآصف پنجاب بس اسٹاپ کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران زاہد شاہ ولد دائود شاہ زخمی ہوگیا، زخمیوں کو جناح، عباسی شہیداور سول اسپتال منتقل کیا گیا

Post a Comment

Previous Post Next Post