کوئلہ سے لوڈ ٹرکوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، ملزمان فرار

دکی (نامہ نگار ) دکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلے سے لوڈ دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا پہلے واقعے میں پولیس کے مطابق مندے ٹک کے مقام پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دکی سے پنجاب کوئلہ لوڈ کرکے جانے والے ٹرک پر فائرنگ کرکے ٹرک کے سات ٹائروں کو نشانہ بنایا جس سے ٹرک کے سات ٹائر برسٹ ہوگئے۔جبکہ دوسرے واقعے میں۔ مسلح افراد نے شاٹ کاٹ کے مقام پر پنجاب جانے والے ایک اور ٹرک پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ٹرک کے چھ ٹائر برسٹ ہوگئے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس اور لیویز نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post