اینٹی نارکوٹیکس فورس کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے ضلع پنجگور کے مین بازار میں جاوید چوک کے قریب اینٹی نارکو ٹیکس فورس (اے این ایف) کے کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ دستی بم کیمپ کے اندر گرے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post