سرگودھا (نامہ نگار ) سرگودھا میں مسافر کوچ اور موٹر سائیکل رکشہ میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور4زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مذکورہ مسافر کوچ میانوالی سے سرگودھا آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا