کیچ: فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ہوشاپ کے علاقے تل کے مقام پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین شدید جھڑپ ہوئی ہیں۔- اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی- ذرائع کے مطابق جھڑپ میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانی پڑی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس حملہ کی تصدیق و تردید نہیں کی گئی ہے- خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post