مظفر گڑھ، کھیت میں بکریاں چرانا جرم بن گیا، زمیندار کے ہاتھوں لڑکے کا قتل

مظفر گڑھ (نامہ نگار ) مظفرگڑھ میں کھیت میں بکریاں چرانے پر زمیندار کے ہاتھوں لڑکے کے مبینہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق 22 اپریل کو زمیندار محمد فیاض نے اپنے کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے پر محسن کو سزا کے طور پر مبینہ طور پر پھانسی دی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔ لڑکے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پندرہ سالہ لڑکے سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں، گلے پر پھندے کا نشان تھا۔ ورثاءکا الزام ہے کہ زمیندار نے کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے پر لڑکے کو تشدد کرکے قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔ پولیس تفتیش کے مطابق لڑکے کو سزا دینے کے لیے اس کی ہی ایک بکری کے گلے سے رسی نکال کر اسے مبینہ طور پر پھانسی پر لٹکایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد زمیندار فیاض اور اس کا ملازم بلال دونوں ملزمان گرفتار ہیں،جن سے تفتیش کی جارہی ہے اور جلد ہی ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائےگا

Post a Comment

Previous Post Next Post