سوڈان عسکریت پسندوں کے حملے میں 170 افراد ہلاک، متعدد گھر لوٹ لیے

دارفور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان کے جنگ زدہ علاقے دارفور میں عرب اور غیر عرب باشندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 168 افراد مارے گئے ۔ عسکریت پسندوں نے دارفور کے مغربی حصے کے علاقے کرینیک پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا اور علاقے میں گھروں کو لوٹا اور ان کو آگ لگا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مقامی امدادی گروپ دی جنرل کوارڈینیشن فار ریفیوجیز اینڈ ڈسپلیسڈ ان دارفور نے بتایاکہ عسکریت پسندوں نے دارفور کے مغربی حصے کے علاقے کرینیک پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا اور علاقے میں گھروں کو لوٹا اور ان کو آگ لگا دی۔ اس حملے سے قبل اسی علاقے میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو قبائلی افراد مارے گئے تھے۔ اس امدادی گروپ نے دارفور میں دوبارہ بین الاقوامی امن دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا جنہیں جنوری 2020 میں وہاں سے نکال لیا گیا تھا

Post a Comment

Previous Post Next Post