نصیرآباد میں پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا – بی آر جی

بلوچ ریبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز نصیرآباد میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے- تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیرآباد کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی نصیر شیخ کے علاقہ میں پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرکاری پروجیکٹ کے ڈیوٹی پر مامور تھے- دوستین بلوچ نے کہا کہ اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا حملے کے بعد سرمچاروں نے مشینری کو بھی آگ لگائی- دوستین بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچ قوم کی مکمل قومی آزادی کی بحالی تک جاری رہینگے-

Post a Comment

Previous Post Next Post