کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دو کوپ ایف سی چیک پوسٹ سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والےشخص کی شناخت وسیم ولد بابا شوکت سکنہ گوبرد مند سے ہوئی ہے- ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد مذکورہ نوجوان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے، جبکہ حکام نے بھی تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تسلسل کیساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، جہاں گذشتہ دنوں چند افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئیں وہی ایک بڑی تعداد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ خواتین و بچے پاکستانی خفیہ اداروں کے حراست میں ہیں جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post