آواران میں بارودی سرنگ حملے میں 2 پاکستانی فوجی ہلاک کئے،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے جھاؤ میں دو پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک اوردو کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے چنال گزی میں سرمچاروں نے کل شام پاکستانی فوج کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے فوجی چوکی میں بارودی سرنگ نصب کیا جو انہوں نے ایک حملے کے بعد خالی کیا تھا،کل شام کوفوجیوں کی آمد کی اطلاع پر سرمچاروں نے چوکی میں بارودی سرنگ نصب کیا۔ فوجیوں کے داخل ہوتے بارودی سرنگ پھٹ گیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post