بلوچ لبریشن آرمی نے پنجگور حملے کی مزید تفصیلات جاری کردیں

بی ایل اے نے پنجگور میں حملے کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ ابتک دشمن کے 50 سے زائد اہلکار ہلاک کرتے ہوئے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے ایک وسیع احاطے پر قبضہ کرکے دشمن فوج کو ایک جگہ گھیرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ جیئد بلوچ نے کہا کہ اس آپریشن میں ابتک مجید بریگیڈ کے دو جانباز فدائین شہادت قبول کرچکے ہیں جبکہ باقی فدائین دشمن فوج کا گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے، انکا مکمل صفایا کررہے ہیں۔ چھ گھنٹے گذرنے کے باوجود جنگ ابھی تک جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post