پنجگور و نوشکی فوجی کیمپ تاحال مجید بریگیڈ کے قبضے میں ہیں، آئی ایس پی آر کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ بی ایل اے

پنجگور و نوشکی فوجی کیمپ تاحال مجید بریگیڈ کے قبضے میں ہیں، آئی ایس پی آر کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ بی ایل اے بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے تازہ ترین بیان میں کہاہے کہ پنجگور اور نوشکی کے فوجی کیمپوں کا ایک وسیع حصہ دس گھنٹے گذرنے کے باوجود تاحال بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے فدائین کے زیر کنٹرول ہے۔ بلوچ فدائین ابتک 100 سے زائد قابض فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور کیمپ کا اندرونی حصہ تباہ کرچکے ہیں۔ بلوچ فدائین سے مقابلہ کرنے کیلئے قابض مختلف علاقوں سے تازہ دم دستے بلاچکی ہے لیکن فدائین کیمپ کے اہم حصوں پر قبضہ جمانے کے بعد فوج کی پیشقدمی روکے ہوئے ہیں۔ بلوچ فدائین کے اس وسیع پیمانے کے کامیاب حملے کو چھپانے کیلئے میڈیا رپورٹنگ پر پابندی عائد کی جاچکی ہےاور مذکورہ علاقوں میں ٹیلی کام نیٹورک بند کی گئی ہے، جبکہ قابض فوج کا ادارہ آئی ایس پی آر فدائین کے اس شدید حملے کو روکنے کا دعویٰ کررہی ہے، جو جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جنگ تاحال شدت کیساتھ جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post