پنجگور ایف سی کیمپ تیسرے روز بھی مجید بریگیڈ کے زیر کنٹرول ہے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے آفیشل چینل پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور ایف سی کیمپ پر بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کے قبضے کو 60 گھنٹوں سے زائد کا وقت مکمل ہوگیا ہے اور کیمپ بدستور بلوچ فدائین کے مضبوط قبضے میں ہے۔ جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض پاکستان آرمی کی ایس ایس جی کمانڈوز نے تقریبا پانچ گھنٹے قبل کیمپ میں داخل ہونے کی ایک بار پھر کوشش کی جسے بلوچ فدائین نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنادیا اور دشمن کو مزید جانی نقصان سے دوچار کیا۔ جیئند بلوچ نے کہا کہ ابتک فدائین تقریباً 80 فوجی اہلکار محض پنجگور میں ہلاک کرچکے ہیں۔ جیئند بلوچ نے مزید کہا ہے کہ پنجگور کیمپ پر قبضہ دو فروری کی شام 8 بجے سے شروع ہوا جو آج 5 فروری صبح 7 بجے تک مضبوطی سے قائم ہے ترجمان نے کہا ہے کہ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post