کوئٹہ: کوئلہ کان میں دھماکہ، پانچ کانکن جانبحق

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں زہریلی گیس بھر جانے سے کوئلہ کان میں دھماکہ کے باعث پانچ کانکن جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطاق واقعہ نجی کوئل مائن میں رات گئے پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جبکہ دو کانکنوں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ جاں بحق کانکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post