حب چوکی: فورسز کی گاڑی پہ بم حملہ

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی پیرا ملٹری فورس ایف سی کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کی گاڑی کو بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی ساکران روڈ پہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ مقامی ذرائع نے اس حملے اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل فورسز کو اسی نوعیت کے حملے میں ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے بعد قلات میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ ناصرآباد حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی بی ایل اے ترجمان کے مطابق حملے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post