لاپتہ قاضی نعمت اللہ نیچاری کے لواحقین کی نصراللہ بلوچ سے ملاقات، کیس صوبائی حکومت کو فراہم کرنے کی یقین دہانی
رواں سال 2 جنوری کو نیچاری روڑ کوئٹہ سے لاپتہ قاضی نعمت اللہ نیچاری کے والد اور بھائی نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ سے ملاقات کی اور نعمت اللہ قاضی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات فراہم کیے نصراللہ بلوچ نے انہیں یقین دھانی کرائی کہ تنظیم رحمت اللہ کے کیس کو صوبائی حکومت کو فراہم کرنیکے ساتھ انکی باحفاظت بازیابی کیلیے ہر ممکن کوشش کرے گی نصراللہ بلوچ نے ان سے کہا کہ حال ہی میں انکی ملاقات صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے ملاقات ہوئی ہے مشیر داخلہ نے انہیں لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے
Share this: