بی این پی کا مرکزی کونسل سیشن 22سے 24جنوری تک کوئٹہ میں ہوگا،آغا حسن بلوچ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے پانچواں مرکزی کونسل سیشن 22تا24جنوری2022ء (بیاد راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل) کوئٹہ میں منعقد ہو رہا ہے اس حوالے سے پارٹی کے تمام عہدیداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مرکزی کونسلران کے چناؤ کے عمل کو فوری طور پر مکمل کر کے کونسلران کی فہرست مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو ارسال کر دیں مرکزی کونسل سیشن کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دیں کونسل سیشن بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگی راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی بلوچ قوم کیلئے لازوال خدمات، قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سمیت بلوچستان کے وسائل کا دفاع کرتے رہیں گے آج جو پارٹیاں ریکوڈک کے حوالے سے بلند و بالا دعوے کرتے نہیں تھک رہے وہ اپنے دور اقتدار میں مختلف معاہدوں میں بطور گواہ شامل ہوتے رہے اور اب ریکوڈک منصوبے پر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے بلوچستان کے وارث ہونے کے دعوے کر رہے ہیں قومی کونسل سیشن موجودہ سیاسی حالات واقعات اور بلوچستان کے ساحل وسائل سمیت قومی جدوجہد میں معاون ثابت ہوگی بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے وسیع تر مفادات کی ترجمانی کی ہے اور عملی طور پر پارٹی کے ساتھیوں نے بلوچ قومی جہد میں اہم کردار ادا کیا ہمیشہ بلوچستان کے مفادات کو ترجیح دی ہے اب بھی اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ بی این پی بلوچ اور بلوچستانی عوام کی سب سے بڑی سیاسی قوت پارٹی ہے عوام پارٹی کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہیں کونسل سیشن پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کی عمل کو جاری رکھتے ہوئے مثبت سیاست کو فروغ دے گی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے قدرتی وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے ہر فورم پر اپنا سیاسی و جمہوری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post