پنجگور میں سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے – تفصیلات کے مطابق پنجگور گوران کے علاقے میں سی پیک روٹ پر مسلح افراد نے فورسز کے ایک قافلے کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا- اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد فورسز ومسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ مسلح افراد کے حملے میں سیکورٹی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم دوسری جانب کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات نہیں – یاد رہے آج بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ اس سے قبل تربت کے علاقے ناصر آباد میں فورسز کے ایک قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا – تربت میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت حملے میں پاکستانی فورسز کے سات اہلکار ہلاک کئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post