تربت میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ناصر آباد حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج بروز اتوار تربت کے علاقے ناصر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے ایک قافلے کو بم حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کے سات اہلکار ہلاک کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے دشمن کو اس وقت موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا جب وہ ناصر آباد کے علاقے سے قافلے کی صورت میں گذر رہے تھے۔ دھماکے کی زد میں آنے سے قافلے میں شامل دشمن کا ایک ٹرک تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک دشمن پر حملے جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post