جھل مگسی ( نامہ نگار )جھل مگسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے نواب زادہ نادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواب مگسی کے ریسٹ ہاؤس پر حملے، گھروں میں داخل ہونے اور لوگوں کو اغوا کرنے کے واقعات ناقابلِ قبول ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر انہیں اغوا کرنا کون سی بلوچیت ہے ۔
انھوں نے کہاکہ ہم بھی بلوچ ہیں اور اب فیصلہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو جھل مگسی میں داخل نہیں ہونے دیں گے شرکاء متحد اور مضبوط رہیں اور کسی کو اپنے اوپر زیادتی کرنے کی اجازت نہ دیں۔
