ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار کے پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 ایف سی اہلکارھلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اہلکار سول گاڑی میں ڈیرہ بگٹی سے کشمور جا رہے تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے گاڑی پر شدید فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور علی شیر نوسانی بگٹی بھی ھلاک ہو گیا، جبکہ گاڑی مکمل طور پر فائرنگ سے چھلنی ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مزید اطلاعات کا انتظار ھے۔
