مستونگ پولیس اہلکار پر فائرنگ، معجزانہ طور پر محفوظ

 


مستونگ ( نامہ نگار) مستونگ کلی خواصام روڈ، نزد جامعہ مسجد، نامعلوم موٹرسائیکل سوار 3 نقاب پوش افراد نے پولیس اہلکار بلال احمد گرانی کی گاڑی پر پسٹل سے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گولیاں گاڑی پر لگیں، تاہم پولیس اہلکار بلال احمد گرانی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post