زیارت ( نامہ نگار)زیارت میں نامعلوم افراد نے 70 سیب کے درخت کاٹ دیے،
نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں زیارت کے علاقے روست کچھ میں ایک باغ میں داخل ہوکر تقریباً 70 پھل دار سیب کے درخت کاٹ دیے اور فرار ہوگئے۔
واقعے پر باغ مالکان اور علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے، شفاف تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ درختوں کی کٹائی سے باغ مالک کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
