کیچ فورسز کے ہاتھوں ماں کمسن بچی سمیت جبری لاپتہ تربت مسلح افرادکا گھر پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک 2 زخمی

 


،کیچ ( نامہ نگار ) ضلع کیچ کے علاقے سامی بلوچی بازار میں گزشتہ شب 27 ستمبر 2026 کو ایک خاتون اور اس کی کمسن بچی کو گھر سے  پاکستانی فورسز اور اس کے حمایتی گروہ "ڈیتھ اسکواڈ" نے اغوا کردیا۔

جبکہ دوسرے واقع میں بلوچی روایات کو روند کر گھر پر دھاوا بول کر سرکاری کارندوں نے راکٹ لانچر اور بندوق کا استعمال کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل دو کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز اور ان کے مقامی آلہ کاروں نے رات گئے ایک گھر پر دھاوا بو ل کر چادر اور چار دیواری کی پامالی کی ہانی نامی خاتون  اور کمسن  نواسی عائشہ بنت علی جان  کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

دوسرا واقعہ تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں میں پیش آیا جہاں رحمت ولد رفیق نامی شخص  کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر  سے حملہ کرنے کے ساتھ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سردار یحییٰ ولد حاجی حسن، سکنہ پروم پنجگور اور عائشہ بنت لعل محمد ہلاک جبکہ شہیک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر، سکنہ الندور زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ نامعلوم مسلح افراد سرکاری کارندے ہوسکتے ہیں کیوں کہ ان کے لئے بلوچی روایات ،گھر خواتین بچے ،بوڑھے بزرگ  کوئی معنی نہیں رکھتے۔کسی کو اٹھانا اغوا کرکے قتل کرنا ہے وہ کردیتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post