اورماڑہ(نامہ نگار) کنڈملیر کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر دو مسافر بسوں جاوید ٹرانسپورٹ اور العباد ٹرانسپورٹ کے درمیان ہولناک تصادم، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ سے گدروشیا پوائنٹ کے نمائندے عبدالرحیم بلوچ کے مطابق حادثے کے بعد زخمی افراد کافی دیر تک سڑک پر امداد کے منتظر رہے، تاہم ذرائع کے مطابق فیول نہ ہونے کے باعث MERC ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر نہ پہنچ سکی۔عینی شاہدین کے مطابق بعدازاں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ذاتی گاڑیوں میں قریبی طبی مراکز منتقل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر MERC ریسکیو 1122 کو مبینہ طور پر شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ایمبولینسز کے لیے فیول، ضروری ادویات اور فنڈز کی عدم دستیابی کے ساتھ عملہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم ہے۔
