حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسی لاشوں کو بغیر شناخت اور مکمل قانونی کارروائی کے دفن نہ کیا جائے،نصراللہ بلوچ



کوئٹہ ( نامہ نگار) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہاکہ
مسخ شدہ لاشوں کو شناخت اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر دفن کرنا ایک غیر آئینی اقدام اور انسانی المیے کو جنم دینے والا عمل ہے۔ اس سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین شدید کرب اور اذیت میں مبتلا ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں یہ خدشہ رہتا ہے کہ کہیں یہ لاش ان کے لاپتہ پیارے کی تو نہیں۔

حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ ایسی لاشوں کو بغیر شناخت اور مکمل قانونی کارروائی کے دفن نہ کیا جائے، بلکہ ان کی شناخت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور لواحقین کو اعتماد میں لیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post