خضدار سنی ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق، تعلق باغبانہ سے بتایا جا رہا ہے

 


خضدار ( نامہ نگار ) خضدار کے علاقے سنی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی شناخت عبدالوحید ولد عبدالعزیز، قوم موسیانی محمد اسلم ولد دین محمد، قوم نتھونی، بلال احمد ولد محمد اسلم، قوم نتھونی، اور عبدالغنی ولد سفر خان، قوم نتھونی کے ناموں سے ہواہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ بیٹے اور کزن بھی شامل ہیں، جبکہ تمام افراد کا تعلق خضدار کے علاقے باغبانہ سے بتایا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post