خضدار بلوچ روایات کی پائمالی کا سلسلہ تیز پنجابی روایات کو عام کیا جارہاہے ۔عوامی حلقے

 


خضدار ( نامہ نگار )  پنجاب میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اپنانے کے بعد بلوچستان سمیت خضدار شہر میں خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ، عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر خواتین کا پیچھا کرتے اور انہیں مختلف اشارے کرتے ہیں۔ بعض نوجوان مبینہ طور پر خواتین کی جانب موبائل نمبرز بھی پھینکتے ہیں، جس سے خواتین کو شدید پریشانی اور عدم تحفظ کا سامنا ہے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کا فوری نوٹس لے کر خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور شہر کے پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post