تربت ( نامہ نگار) ناصر آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مین روڈ پر دو ٹرالر کو روک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ گاڈیاں مند سے تربت آرہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق واقعہ جمعرات کو ناصر آباد کے مین روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرالر کو روکنے کے بعد اسے آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب نودز میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ڈمپر گاڈی کو جلادیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور نقصان کا تخمینہ سامنے نہیں آسکا۔
