قلعہ عبداللہ ( نامہ نگار ) قلعہ عبداللہ کے علاقے غزابند کے قریب واقع ایئرپورٹ پر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر کنٹرول سنبھالنے اور ایئرپورٹ کی عمارتوں و تنصیبات کو آگ لگانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
موصولہ تصاویر میں ایئرپورٹ کی عمارتوں سے آگ کے شعلے اور دھواں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، تاہم تاحال طیاروں کو پہنچنے والے کسی نقصان یا جانی نقصانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
