خضدار، آڑنجی میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری، صورتحال کشیدہ

 


خضدار ( نامہ نگار ) سب تحصیل آڑنجی، وڈھ میں براہمزئی اور رمضان زئی طائفوں کے درمیان اراضی تنازع کے باعث صورتحال انتہائی کش یدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج چوتھے روز بھی دونوں فریق آمنے سامنے موجود ہیں اور علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت شدید جانی و مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اس انتہائی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر اہل علاقہ نے آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی قلات بمقام خضدار، ایس ایس پی خضدار اور متعلقہ ضلعی و انتظامی حکام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے فریقین کے درمیان جنگ بندی یقینی بنائیں، علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں لائیں اور کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے قبل موثر اور فوری کارروائی کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post