گوادر جیونی کوسٹ گارڈ کی بدمعاشی جاری تیل بردار گاڑیوں کو تحویل میں لینے کی اطلاعات

 


گوادر( نامہ نگار) گوادر کوسٹ گارڈز نے جیونی کے سرحدی علاقہ ھور چٗل کے ایریا میں مبینہ طور پر آج صبح سویرے سے تیل بردار گاڑیوں اور ڈپوز میں رکھے تیل کو تحویل میں لینا شروع کیا ہے اور یہ سلسلہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے اب تک لا تعداد گاڑیاں اور کروڑوں روپے کے تیل تحویل میں لیا گیا ہے۔
تیل کے روزگار سے وابستہ لوگوں کے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے نقصانات کا امکان ہے۔
دوسری طرف آج گوادر شہر میں بھی ایرانی تیل کے پمپوں اور دکانوں کو سیل کیے جانے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post