گوادر عوام پر فوج خفیہ ایجنسیوں کی دباو برقرار ایک اور باپ نے بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

 


گوادر( نامہ نگار )  قابض فورسز کی دباو برقرار شہری پریشان ،اگر فورسز کی دباو میں آئیں تو آزادی پسند مخبر کا لیبل لگاتے ہیں سوشل میڈیا پر غیر سنجیدہ صارفین گالم گلوچ کی بارش شروع کردیتے ہیں ،نہ کریں تو فورسز کی طرف  سے آئے دن چھاپے اور جبری گمشدگی گھر باغات فصلیں جلائے جانے ٹارگٹ کلنگ کا خوف گھیر ے رکھتا ہے ، یہی وجہ ہے چھب ریکانی کے رہائشی سلیمان سخی داد کی اپنے بیٹے شریف سے لاتعلقی کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگئے ۔
پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ ان کا بیٹے سے آج کے بعد کوئی تعلق نہیں رہا ۔

انھوں نے کہاکہ میں سلیمان ساکن چھب ریکانی نگور میرا بیٹا شریف 10 جنوری 2026 کو گھر سے گیا ہے ، اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

اگر میرا بیٹا کسی غیر قانونی یا غلط سرگرمی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے کسی بھی عمل سے ہمارا اور میرے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ، ان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

ہم پاکستان کے شہری ہیں اور پاکستان کو مانتے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post