میں نے کبھی گزین مری یا آل پاکستان مری اتحاد سے مدد یا نمائندگی نہیں مانگی۔ آمنہ بی بی



کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ میں آمنہ بی بی، واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے کبھی گزین مری یا آل پاکستان مری اتحاد سے مدد یا نمائندگی نہیں مانگی۔

گزشتہ کئی مہینوں سے میرے نجی معاملے کو میری اجازت کے بغیر عوامی سطح پر اچھالا جا رہا ہے، جرگے اور پریس کانفرنسیں کی جا رہی ہیں۔ میں اپنی جان بچانے کے لیے اپنے شوہر کے گھر سے خود نکلی تھی، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ میرے خاندان اور قبائلی بزرگ اس حقیقت سے واقف ہیں اور میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

میں واضح کرتی ہوں کہ اگر مجھے یا مجھے پناہ دینے والوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچا، دھمکایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو اس کا ذمہ دار میں اسی مسلسل دباؤ کی مہم کو سمجھوں گی۔

میری زندگی اور میری آواز کسی کی ملکیت نہیں، میں اپنی بات خود کہوں گی۔ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو میں خود میڈیا کے سامنے آ کر تمام حقائق بتاؤں گی۔
میں نے کبھی گزین مری سے مدد نہیں مانگی، میں اپنی مرضی سے اپنی جان بچا کر نکلی ہوں۔ میرے معاملے کو میری اجازت کے بغیر عوامی تماشا نہ بنایا جائے۔ مجھے اور مجھے تحفظ دینے والوں کو اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ -

 

Post a Comment

Previous Post Next Post