کوئٹہ( نامہ نگار)
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے مائکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے حکمرانوں نے کبھی بھی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔ اپنی غلطیوں کو سنوارنے کے بجائے مزید غلطیاں کرنے اور تاریخ میں اپنا نام سیاہ الفاظ میں لکھنے کی دوڑ میں لگے ہیں۔
سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا منتخب وزیرِ اعلیٰ کو نااہل کرانے کی جو کوشش کی جا رہی ہے. وہ نہ کہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ ان لوگوں کے لیے باعثِ شرم ہے جو ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ اور ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘ کا نعرہ لگاتے نہیں تھکتے۔
